Acer has a real 3D camera in its new laptop

Acer Has A Real 3D Camera In Its New Laptop

ایسر کے وی 17 نائٹرو میں تھری ڈی کیمرے کا استعمال

لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو 2015 میں ہر کمپنی ہی کچھ نہ کچھ نیا پیش کر رہی ہے۔ اس نمائش میں ایسر(Acer) بھی اپنے لیپ ٹاپ میں ہونے والی اپ گریڈیشن کے بارے میں بتائے گا۔اس نمائش میں ایسر کی جانب سے جو خاص چیز پیش کی جا رہی ہے وہ V 17 Nitro کا نیا ورژن ہے۔ان میں انٹل رئیل سنس(Intel RealSense )تھری ڈی کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔اس میں لگے سنسرز کی مدد سے گیمز اور دوسری سپورٹنگ ایپلی کیشنز کو بجائے کی بورڈ یا ٹریک پیڈ کے صرف ہاتھوں کے اشاروں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


اگر آپ کا ذہن کچھ زیادہ ہی تخلیقی صلاحیتوں کا حامل ہے تو اس کی مدد سے چہرے اور دوسری تھری ڈی چیزوں کو تھری ڈی پرنٹنگ اور دوسرے پراجیکٹس کے لیے سکین بھی کیا جا سکے گا۔ اس لیپ ٹاپ کے ہارڈ وئیر میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)


اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔ اس لیپ ٹاپ کی فروخت جنوری میں شروع ہو جائے گی۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ تھری ڈی کیمرے کے شامل کرنے سے اس کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا۔ تاہم یہ بھی جلد پتہ چل جائے گا۔

ایسر تھری ڈی کیمرہ لیپ ٹاپ

اگر کسی کو تھری ڈی کیمرے میں دلچسپی نہ ہو تو اس کے لیے ایسر نے اپنے دوسرے لیپ ٹاپس کے ماڈل میں اپ گریڈیشن کی ہیں، وہ لازما صارفین کو پسند آئیں گے۔ Aspire R 13 اور Aspire S7 الٹرا بک میں پانچویں نسل (ففتھ جنریشن)انٹل کور پروسیسر لگائے گئے ہیں۔

اس سے دونوں ماڈلز کے لیپ ٹاپ کی کارکردگی اور بیٹری ٹائمنگ کافی بڑھ گئی ہے۔اس حوالے سے ایسر نے ان ماڈلز میں اپ گریڈیشن کی مزید تفصیل نہیں بتائی، تاہم یہ بتایا ہے کہ اب بیٹری ٹائمنگ سات سے آٹھ گھنٹوں کی بجائے دس گھنٹے ہوگی۔اگرآپ بہت زیادہ ہائی ریزولوشن پر لیپ ٹاپ استعمال کر رہے ہیں تو بیٹری ٹائمنگ میں تھوڑا فرق پڑے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-05

More Technology Articles