Adobe announces another Emergency update

Adobe Announces Another Emergency Update

ہیکرز کے حملے سے بچنے کیلئے ایڈوب فلیش اپ ڈیٹ کیجئے

جمعرات کو ایڈوب سسٹم اور مائیکروسافٹ نے سیکیورٹی کے پیشِ نظر فلیش اور انٹرنیٹ ایکسپلور کے لیے اپ ڈییٹ جاری کردیے ہیں۔ یہ دو ہفتوں میں دوسری دفعہ ہوا ہے۔ مائیکروسافٹ جو عام طور پر ہرمہینے میں ایک دفعہ منگل کو سیکیورٹی سے متعلق خدشات کو دور کرتا ہے نے انٹر نیٹ ایکسپلور 9 اور 10 کے متعلق پیدا ہونے والے سیکیورٹی کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایسا کیا۔

یہ اپ ڈیٹ خاص طور پر ان لوگوں کو استعمال کرنے کو کہا گیا ہے جو انٹر نیٹ ایکسپلور9 اور 10 استعمال کر رہے ہیں۔
ایڈوب نے فلیش پلئیر کے دو ورزنز کے لیے ہنگامی فکس جاری کیے ہیں۔ پہلا سیکیورٹی فرم فائر آئی نے دریافت کیا تھا ۔
سیکییورٹی فرم نے میک اور ونڈوز استعمال کرنے والے صارفین کو فلیش پلئیر ورزن 12.0.0.44 کو 12.0.0.70 پر ا پ گریڈ کر نے کو کہا ہے۔

(جاری ہے)

لینکس استعمال کرنے والے صارفین فلیش پلئیر ورزن 11.2.202.336 کو 11.2.202.341 پر اپ گریڈ کریں۔جبکہ گوگل کروم اور انٹرنیٹ ایکسپلور استعمال کرنے والوں کے پہلے سے موجود ورزن خودبخود اپ ڈیٹ ہو جائیں گے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ اینڈرائیڈ پر ایڈوب اے آئی آڑ استعمال کرنے والے 4.0.0.1628 ورزن کو اپڈیٹ کریں۔

اگر آپ کا فلیش خودکار طریقے سے اپڈیٹ نہیں ہوا تو فوری طور پر یہاں پر کلک کیجئے، اور اپنا فلیش اپڈیٹ کیجئے، تاکہ آپ کسی بھی ممکنہ ہیکرز کے حملے سے بچ جائیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-21

More Technology Articles