Adobe requests all users to update Flash ASAP

Adobe Requests All Users To Update Flash ASAP

ہیکرز سے محفوظ رہیں ، اپنے کمپیوٹر کا ایڈوب فلیش فوراََ اپ ڈیٹ کریں

ایڈوب نے گوگل کرومChrome اور انٹرنیٹ ایکسپلوررExplorer استعمال کرنے والی صارفین کو فوراََ فلیش پلئیر اپڈیٹ کرنے کے لیے کہا ہے۔ کمپنی نے منگل کو اچانک ایک سیکیورٹی بلیٹن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے فلیش کے ذریعے آپ کے کمپیوٹرز اور ڈیٹا کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ہے۔
ایڈوب نے بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے حملہ کرنے والے آسانی سے سسٹم پر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈوب ہیکرز کے ممکنہ حملوں سے واقف ہے اور اس لیے اپنے صارفین کو فوراََ اپ ڈیٹس لاگو کرنے کو کہہ رہا ہے۔
ایڈوب نے سب سے پہلی ترجیح ونڈوز اور میک استعمال کرنے والے صارفین کو دی ہے اور ان کو اپنے آپریٹنگ سسٹم میں ایڈوب فلیش کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اگر آپ کا فلیش خودکار طریقے سے اپڈیٹ نہیں ہوا تو فوری طور پر یہاں پر کلک کیجئے، اور اپنا فلیش اپڈیٹ کیجئے، تاکہ آپ کسی بھی ممکنہ ہیکرز کے حملے سے بچ جائیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-21

More Technology Articles