AdSense now understands Urdu

AdSense Now Understands Urdu

گوگل ایڈسنس اب اردو کو بھی سپورٹ کر رہا ہے

انٹرنیٹ پر عرصہ دراز سے اردو سے محبت کرنے والے بغیر کسی نفع کے لالچ کے اردوبلاگز کی صورت میں اردو کی خدمت کر رہے ہیں۔اردو سے محبت کرنے والے ایسے ہی افراد کے لیے گوگل کی طرف سے اچھی خبر ہے کہ اب وہ بھی گوگل ایڈسنس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اب ایڈسنس اردو زبان کو بھی سپورٹ کرے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ حالیہ سالوں میں انٹرنیٹ پر اردو مواد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان، بھارت اور دنیا بھر میں اردو سمجھنے والے افراد کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اسی وجہ سے گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ اردو ویب سائٹس کےلیے بھی ایڈسنس سپورٹ متعارف کرائی جائے تاکہ اردو بلاگر اور پبلیشر بھی ایڈسنس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا سکیں ۔
اگر آپ بھی اردو بلاگر ہیں تو ایڈسنس پروگرام پالیسی پڑھنے کے بعد ایڈسنس پروگرام کےلیے سائن اپ کر سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-29

More Technology Articles