airlines bans samsung glaxy note 7

Airlines Bans Samsung Glaxy Note 7

پی آئی اے سیمت کئی ائیرلائنز نے سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 پر پابندی لگا دی

سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے پھٹنے کی خبروں کے عام ہونے اور کمپنی کی طرف سے ہینڈسیٹ واپس منگوانے کے اعلان کے بعد مختلف ائیر لائنز کمپنیوں نے جہازوں میں گلیکسی نوٹ 7 استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوران پرواز گلیکسی نوٹ 7 کو نہ ہی آن کریں اور نہ ہی اسے چارج کریں۔

ایف اے اے نے مسافروں کو یہ بھی کہا ہے کہ وہ ڈیوائس کو سامان میں بھی نہ رکھیں۔
آسٹریلیوی ائیرلائنز، قنطاس، جیٹ سٹار اور ورجن آسٹریلیا نے بھی ڈیوائس کو جہاز میں استعمال کرنے سے منع کر دیا ہے۔ ائیر لائن کا کہنا ہے کہ مسافر ڈیوائس کو لے کر جہاز میں جا تو سکتے ہیں مگر اسے بالکل بند ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

بھارت میں بھی پرواز کے دوران سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔


سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 کی خرابی سامنے آنے پراس کی فروخت بند کر کے اسے واپس منگوانے کا اعلان کیا تھا۔ سام سنگ نے گلیکسی نوٹ کی تبدیلی کے لیے نیا پروگرام بھی شروع کر دیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے واپس منگوانے اور تبدیلی پروگرام کی وجہ سے کمپنی کا ایک ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اپ ڈیٹ: پی آئی اے نے بھی مسافروں کو جہاز میں گلیکسی نوٹ 7 لانے سے منع کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-08

More Technology Articles