Algeria blocks access to Facebook, Twitter and 3G services over exam paper leak

Algeria Blocks Access To Facebook, Twitter And 3G Services Over Exam Paper Leak

امتحانی پرچہ لیک ہونے پر الجزائر نے پورے ملک فیس بک، ٹوئٹر اور 3جی سروسز بلاک کردیں

سوشل میڈیا پر امتحانی پرچہ لیک ہونے پر الجزائر نے فیس بک، ٹوئٹر اور 3 جی سروسز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔شمالی افریقا کے ملک الجزائر میں اس بار 5لاکھ 55 ہزار طلباء کو پیپر لیک ہونے پر دوبارہ امتحان دینا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا اور 3جی سروس امتحانوں کے بعد دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔
کسی بھی سروس کو عارضی طور پر بند کرنے کا نتیجہ اچھے کی بجائے برا بھی نکلتا ہے۔

(جاری ہے)

جیسے الجزائر میں پیپر لیک ہونے میں سوشل میڈیا کا کردار ثانوی نوعیت کا ہے۔ اس میں اصل خرابی تعلیمی نظام کی ہے۔سوشل میڈیا پر پابندی لگنے سے لوگ اس تک رسائی کے چور راستے، جیسے پراکسی، وغیرہ تلاش کرتے ہیں، اس کے بعد حکومت پابندی کو ختم بھی کر دے تو لوگ پراکسی ذرائع ہی استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا کےعلاوہ بلاک کیا جانے والا دیگر مواد دیکھتے رہتے ہیں۔
الجزائر کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ تعلیم اور پرٹنگ پریس میں کام کرنے والے درجنوں لوگوں کو پیپر لیک کرنے کےالزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-20

More Technology Articles