Allo could bring a Quick Selfie feature

Allo Could Bring A Quick Selfie Feature

میجنگ ایپ اَلو میں ”کوئیک سیلفی“ اور دوسرے کئی فیچر متعارف کرائے جائیں گے

گوگل کی میسجنگ ایپلی کیشن اَلو میں جلد ہی بہت سے نئے فیچرز شامل کیےجائیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک فیچر ”کوئیک سیلفی“ کا ہوگا۔ اس سے ٹیکسٹ انٹری فیلڈ کے ساتھ ہی کیمرہ کا آئیکون شامل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)


اس بٹن پر ٹیپ کرنے سے صارفین چیٹ میں دوسری طرف موجود دوستوں کو فوری سیلفی بھیج سکیں گے۔
اس ایپلی کیشن میں جلد ہی چیٹ کا بیک اپ لینے اور بعد میں بیک اپ کو ری سٹور کرنے کافیچر بھی شامل کیا جائے گا۔ایک فیچر سے صارفین تصاویر کے اوپر سٹیکرز شامل کر سکیں گے۔ ایک افواہ ہے کہ اس ایپ میں گروپ چیٹ میں incognito موڈ کافیچر بھی شامل کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-01

More Technology Articles