Amazon AI generates medical records from patient-doctor conversations

Amazon AI Generates Medical Records From Patient-doctor Conversations

ایمزون کا مصنوعی ذہانت کا سسٹم مریض اور ڈاکٹر کی گفتگو سے میڈیکل ریکارڈ ترتیب دے سکتا ہے

ایمزون کو یقین ہے کہ کمپنی کا تازہ ترین  ویب سروسز ٹول ڈاکٹروں کو مریضوں کے ساتھ زیادہ گفتگو کرنے اور زیادہ وقت گزارنے میں مدد دے گا۔ ایمزون نے اس ٹول کو ایمزون ٹرانسکرائب میڈکل (Amazon Transcribe Medical) کا نام دیا ہے۔اس ٹول سے  ڈاکٹر مریضوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو آسانی سے تحریری صورت میں لا سکتے ہیں۔یہ ٹول ڈیپ لرننگ سافٹ وئیر کی مدد سے مریض کی میڈیکل ہسٹری  تیار کر سکتا ہے۔

ایمزون ویب سروسز میں مصنوعی ذہانت کے نائب صدر میٹ وڈ کے مطابق  یہ ٹول طبی زبان کو سمجھتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں کو گفتگو میں کوما یا فل سٹاپ بولنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ۔سافٹ وئیر خود کار طور پر کوما اور فل سٹاپ لگاتا ہے۔میٹ کا دعویٰ ہے کہ ٹرانسکرائب میڈیکل  کافی درستی سے کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایمزون نے ابھی تک   ایسی تحقیق شائع  نہیں کی، جس سے اس ٹول کے کام کرنے کا پتا چلتا ہو۔

ڈاکٹر اس ٹول کو ایمزون کے پچھلے سال متعارف کرائے گئے ٹول Comprehend Medical کے ساتھ بھی استعمال کر سکیں گے۔ یہ ٹول بے ترتیب طبی تحریروں سے خوراک اور علامات جیسی معلومات نکال سکتا ہے۔
اس سال کے شروع میں ایمزون نے ایمزون کیئر کے نام سے نئی سروس بھی شروع کی تھی۔ اس سروس سے کمپنی کے ملازمین ورچوئل ڈاکٹر سے مشاورت کر سکتے ہیں۔ ایمزون کا دعویٰ ہے کہ اُن کا نیا ٹول ٹرانسکرائب میڈیکل پرائیویسی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی تمام شرائط کو پورا کرتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-03

More Technology Articles