AMAZON INDIA SAVES TIME AND MONEY WITH BICYCLE COURIERS

AMAZON INDIA SAVES TIME AND MONEY WITH BICYCLE COURIERS

ایمزون انڈیا نے سائیکل ڈیلیوری سروس شروع کردی

ایمزون انڈیا نے سامان کی ترسیل کے لیے سائیکل سروس شروع کر دی ہے۔ 3 میل یا 5 کلومیٹر کے دائرے میں سامان کی ترسیل بذریعہ سائیکل کی جائے گی۔ایمزون انڈیا نے سائیکل پر سامان کی ترسیل کی تجرباتی سروس پچھلے ماہ ممبئی میں شروع کی تھی، جسے اب چار مزید شہروں بنگلور، حیدر آباد، دہلی اور چنائے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


سائیکل پر سامان کی ترسیل سے جہاں ایمزون کے ترسیل کے خرچ میں کمی آئے گی، وہیں یہ فیصلہ ماحول دوست بھی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گنجان آباد شہروں میں سائیکل سے ترسیل ، موٹر سائیکل کی نسبت زیادہ آسان ہوتی ہے۔
سائیکل پر سوار سروس بوائے ایک وقت میں 16.5 پاؤنڈ یا 7.5 کلو گرام تک سامان ڈیلیور کریں گے۔یہ سروس بوائے ایک ماہ میں 105 سے 125 ڈالر(7000 سے 8500 بھارتی روپے) تک کما سکتےہیں۔ یہ رقم موٹرسائیکل پر ترسیل کرنے والے ڈیلیوری مین کے خرچ سے نصف ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-16

More Technology Articles