بند کریں
ہفتہ جون

حالیہ تبصرے

الطاف جتوئ 20-03-2017 17:04:55

بھت پسندآئ 90٪

  مضمون دیکھئیے
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مضمون دیکھئیے
Muhammad Qasim 05-08-2016 19:25:31

very nice

  مضمون دیکھئیے
Tauseef Amjad Meer 01-08-2016 14:55:22

I strongly recommended Samsung Assembling & Fabrication Units in Pakistan.

  مضمون دیکھئیے
Obair Amjad Mir 01-08-2016 14:49:42

It is not use able in Pakistan, Samsung Management should also lunch & manufacturing in Pakistan .

  مضمون دیکھئیے
Ahtesham Makhdoom 30-07-2016 16:37:17

EXCELLENT

  مضمون دیکھئیے
ایمزون خریدنا چاہتا ہے سلیک ایپلی کیشن کو, وہ بھی 9 ارب ڈالر میں‎
اس ایپ میں اسکائپ اور سیلز فورس جیسے معروف بزنس سافٹ ویئر کے ساتھ مربوط ہونے کی صلاحیت بھی ہے

فیس بک کی جانب سے وٹس ایپ کو 19 ارب ڈالر کی خطیر رقم میں خریدے جانے پر اگر آپ حیران تھے تو اب آپ کی حیرت میں مزید اضافہ ایمزون کرسکتا ہے جو Slack مسیجنگ ایپلی کیشن کو 9 ارب ڈالر کی خطیر رقم میں خریدنا چاہتا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق سلیک کو خریدنے کے لئے ایک ایمزون ہی نہیں بلکہ کئی کمپنیوں نے آفر دی ہے۔
سلیک مسیجنگ ایپلی کیشن عام ایپلی کیشنز سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اسے کسی کمپنی کے ملازمین کے درمیان مخصوص پروجیکٹس کے متعلق بات چیت کے لئے بنایا گیا ہے۔

مثلاً کوئی پروجیکٹ منیجر اپنے پروجیکٹ سے متعلق چینل بنا کر پروجیکٹ میں حصہ لینے والے ملازمین کو اس چینل میں شامل کرسکتا ہے جہاں وہ براہ راست ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں گے۔ اس ایپلی کیشنز میں آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت بھی موجود ہے۔ علاوہ ازیں اس میں اسکائپ اور سیلز فورس جیسے معروف بزنس سافٹ ویئر کے ساتھ مربوط ہونے کی صلاحیت بھی ہے۔

ان خوبیوں کی وجہ سے حالیہ کچھ عرصے میں اس ایپلی کیشن نے کاروباری دنیا میں خوب نام کمایا ہے۔
فی الوقت سلیک کو بیچنے یا خریدنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔اس حوالے سے ابھی بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے۔ لیکن کمپنی کی حالیہ ترقی کو دیکھتے ہوئے 900 ارب پاکستانی روپوں سے بھی زائد کی رقم ضائع ہوتی نظر نہیں آرہی اور ممکن ہے کہ اس سے بھی بڑی آفر لئے کوئی کمپنی مثلاً فیس بک تیار بیٹھی ہو۔

یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2017-06-15

: متعلقہ عنوان

مینوفیکچرر کا نام     :     ایمازون

ایمازون کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں