AMD launches Ryzen 3 series of desktop processors

AMD Launches Ryzen 3 Series Of Desktop Processors

اے ایم ڈی نے Ryzen 3 سیریز کے ڈیسک ٹاپ پروسیسر لانچ کر دئیے

اے ایم ڈی نے Ryzen 7 اور Ryzen 5 پروسیسر لانچ کرنے کے بعد انٹری لیول Ryzen 3 سیریز ڈیسک ٹاپ پروسیسر بھی لانچ کر دئیے ہیں۔اس سیریز میں دو ماڈلRyzen 3 1200 اور 1300X شامل ہیں۔
129 ڈالر کے Ryzen 3 1300X کے 4 کورز اور 4 تھریڈز ہیں۔ اس کی بیس کلاس سپیڈ 3.5 گیگا ہرٹز اور بوسٹ کلاک سپیڈ 3.7 گیگا ہرٹز ہے۔XFR کے ساتھ یہ 3.9 گیگا ہرٹز تک ہو سکتی ہے۔
109 ڈالر کے Ryzen 3 1200 میں بھی 4 کورز اور 4 تھریڈز ہیں۔

اس کی بیس کلاک سپیڈ 3.1 گیگا ہرٹز اور بوسٹ کلاک سپیڈ 3.4 گیگا ہرٹز ہے۔ ان دونوں ماڈلز میں 65 W TDP ہے۔

(جاری ہے)


دونوں پروسیسر AM4 پلیٹ فارم ساکٹ بیسڈ ہیں اور یہ X370، B350اور A320 چپ سیٹ استعمال کرنے والے مدربورڈز کو سپورٹ کرتےہیں۔
اے ایم ڈی کے Ryzen 3 کا براہ راست مقابلہ انٹل کے Core i3 سے ہے جو 4 تھریڈز کے ساتھ ڈوئل کور پروسیسر ہے جبکہ اے ایم ڈی نے کواڈ کور پروسیسر متعارف کرایا ہے۔


Ryzen 3 کے دونوں ماڈل اوور کلاک ایبل ہیں جس کے لیے ضرورت ہے تو بس B350مدر بورڈ کی۔ پوری i3رینج میں صرف ایک ماڈل اوور کلاک ایبل ہے، جس کے لیے زیادہ مہنگے Z270بورڈ کی ضرورت پڑتی ہے۔
انٹل کے پراسیسرز میں اپنا جی پی یو ہوتا ہے لیکن آج کل زیادہ تر لوگ الگ گرافکس کارڈ استعمال کرتے ہیں، اس لیے یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-29

More Technology Articles