An award winning innovator and global technology leader

An Award Winning Innovator And Global Technology Leader

ہواوے چینی مینوفیکچرنگ سیکٹر کے تشخص کو مضبوط کرنے کیلئے سرکرداں

گلوبل بزنس ورلڈ ایک ایسی پیچیدہ اور متحرک دور میں داخل ہوگئی ہے جہاں صرف زیادہ بہتر اور تیزی سے بدلتی اور ترقی کرتی ہوئی انٹر پرائزز ہی ترقی کی منازل طے کرسکتی ہیں اور بات جب ٹیکنالوجی سیکٹر کی ہو تو مقابلہ اور بھی زیادہ سخت ہوجاتا ہے ۔گزشتہ چند برسوں سے چین کا مینو فیکچرنگ شعبہ تیزی سے دنیا میں اپنی جگہ بنا رہا ہے اور اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے باعث چین ہائی ٹیک اور لو ٹیک دنوں اقسام کی مصنوعات کیلئے دنیا میں تیزی سے مارکیٹ شیئر پر قبضہ کرتے جارہا ہے ۔

چینی انٹر پرائزز کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ایک مثال ہواوے کی ہے اور ٹیلی کام ٹیکنالوجی میں ہواوے کا شمار دنیا کی سب سے زیادہ تیزی سے ابھرتی ہوئی کمپنی کے طور پر کیا جاتا ہے ،نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین اور قابل اعتماد مصنوعات کی تیاری کے حوالے سے ہواوے نے دنیا بھر میں تیزی سے جگہ بنائی ہے ،تحقیق اور تخلیق کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کے ذریعے علاقائی مارکیٹ اور خاص کر چین میں اپنے مارکیٹ شیئر میں سام سنگ اور ایپل جیسے برانڈ کو شکست دے کر پہلے ہی اضافہ کرچکی ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے کی متعدد مصنوعات اور ٹیکنالوجیز اعلیٰ کارکردگی کے باعث معروف گلوبل ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔اسمارٹ ڈیوائسز کے بزنس میں بھی ہواوے اعلیٰ کارکردگی،تخلیق اور پاپولرٹی کے اعتبار سے اپنے ہمعصروں سے کہیں آگے ہے ،عالمی ٹیلی کمیو نیکیشنز بزنس میں ہواوے کی انٹری کوئی نئی نہیں ہے بلکہ ہواوے کا قیام1987میں ہوا تھا،تاہم کمپنی نے اپنے ابتدائی برسوں میں زیادہ توجہ ٹیلی کمیو نیکشنز آلات اور سافٹ ویئر خدمات پر مرکوز رکھی ،ہواوے کو اس بات پر فخر ہے کہ دنیا کی 50ٹاپ کمپنیوں میں سے 80فیصد کے نیٹ ورک کی بنیاد ہواوے نے رکھی،سال2012میں ہواوے نے معروف ٹیلی کام کمپنی ایریکسن کو ٹیک اوور کیا ۔
ہواوے کی جدید تخلیقاتی ٹیکنالوجیز نے چین میں تیار مصنوعات کے غیر معیاری اور ناقص ہونے کے تصور کو زائل کردیا اور اس حوالے سے صارفین میں پائے گئے منفی تاثر کو بھی ختم کرنے میں مد دی،ہواوے مکمل طور پر ایک چینی برانڈ ہے جس کا بزنس اور مینو فیکچرنگ نیٹ ورک دنیا بھر میں قائم ہے ۔ہواوے کی توجہ بزنس ٹو کنزیومر کی جانب مرکوز ہے اور اسی بزنس اپروچ کے تحت ہواوے اسمارٹ فونز،ٹیبلٹ کمپیوٹرز،اسمارٹ واچز،موڈٖیم اور دیگر ہوم اپلائنسز کی تیاری میں مصروف عمل ہے،ہواوے اپنی سالانہ آمدن کا 10فیصد ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر خرچ کرتا ہے ۔
گزشتہ برس ہواوے نے جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسمارٹ فون پی ایٹ،میٹ ایٹ اور پی نائن جیسی ڈیوائس متعارف کرائیں ،ہواوے نے Leicaجیسی دنیا کی بہترین لینس ساز کمپنی کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ قائم کی،دنیا کی چند معروف شخصیات ،ایتھلیٹکس اور اسپورٹس ٹیمیں بھی ہواوے کی اسپانسر شپ میں رہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہواوے کی وجہ سے دنیا بھر کا میڈیا چین کی جانب متوجہ ہوا ،تین برس قبل ہواوے کی جانب سے سام سنگ اور ایپل کو ٹیک اوور کرنے کیلئے اسٹریٹجک وژن کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہواوے کے مارکیٹنگ آپریشنز اور سرگرمیوں میں جارحانہ پن نمایاں طور پر دیکھا جاسکتا ہے ،تمام مصنوعات کی کٹیگری میں ہواوے کا شیئر روز بہ روز بڑھتا جارہا ہے اور سام سنگ و ایپل کو اس وقت ہواوے کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-20

More Technology Articles