Andriod Distritution Report December 2015

Andriod Distritution Report December 2015

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ برائے دسمبر 2015

گوگل نے ماہ دسمبر کےاینڈروئیڈ کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔ اعداد و شمار کے چارٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس ماہ نئے ورژن کا مارکیٹ شیئر کافی بڑھا ہے۔اس وقت اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو کا مارکیٹ شیئر 0.5 فیصد ہے۔پچھلے ماہ یہ 0.3 فیصد تھا۔لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر بھی 29.5 فیصد ہوگاہے جو نومبر کےمقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔36.6فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ کٹ کیٹ کا مارکیٹ شیئر تھوڑا کم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس جیلی بین کا مارکیٹ شیئر 26.9فیصد ہے، جو پچھلے ماہ سے2 فیصد کم ہے۔فرایو ابھی تک 0.2 فیصد پر اٹکا ہوا ہے۔اس سے پچھلے ورژن کے اعداد و شمار اس چارٹ میں نہیں دکھائے گئے۔یہ تمام اعداد و شمار گوگل پلے سٹور سے حاصل کیے گئے ہیں۔
اس وقت بتہ سی ڈیوائس مارش میلو کی اپ ڈیٹس لے رہی ہے، بہت سی کمپنیوں نے اپنی ڈیوائس کو مارش میلو پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے، اس لیے اگلے 6 مہینوں میں مارش میلو کا مارکیٹ شیئر کافی زیادہ بڑھے گا۔

Andriod Distritution Report December 2015
تاریخ اشاعت: 2015-12-10

More Technology Articles