Android accounted for more than 87 percent of global smartphone sales

Android Accounted For More Than 87 Percent Of Global Smartphone Sales

سمارٹ فونز کی عالمی فروخت میں اینڈروئیڈ ڈیوائس کا حصہ 87.7 فیصد ہے

تجزیاتی کمپنی گارٹنر نے اس سال کی دوسری سہ ماہی کا ڈیٹا جاری کیا ہے، جس کے مطابق اپریل سے جون 2017 تک سمارٹ فونز کی فروخت میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان تین ماہ میں 366.2 ملین ہینڈ سیٹ فروخت ہوئے ہیں۔ فروخت ہونے والی ڈیوائسز میں سے 87.7 فیصد اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کی حامل تھیں اور12.1 فیصد آئی او ایس کے حامل آئی فونز تھے۔
گارٹنر کے ریسرچ ڈائریکٹر انشول گپتا نے بتایا کہ ترقی پذیر ممالک میں 150 ڈالر سے 200 ڈالر تک قیمت کے 4Gفونز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔


سمارٹ فونز فروخت کرنے کے معاملے میں سام سنگ سب سے اوپر ہے۔ دوسری سہ ماہی میں سام سنگ نے 85.5 ملین ہینڈ سیٹ فروخت کیے، جس سے اس کا مارکیٹ شیئر 22.5 فیصد رہا۔ سام سنگ کے فروخت ہونے والے فونز کی تعداد میں پچھلےسال کی نسبت 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

گارٹنر کا کہنا ہے کہ چینی مارکیٹ میں بہت زیادہ مقابلہ ہونے کے باوجود سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کی وجہ سے اس سال سام سنگ کی فروخت میں کافی اضافہ ہوگا۔


دوسری سہ ماہی میں ایپل نے 44.3 ملین آئی فون ڈیوائسز فروخت کیں۔ ایپل نے پچھلے سال اسی عرصے میں 44.4 ملین ڈیوائسز فروخت کی تھیں۔ہواوے 36 ملین ڈیوائسز فروخت کر کے تیسرے نمبر پر رہا، جس سے اس کار مارکیٹ شیئر 9.8 فیصد رہا۔ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال ہواوے نے 17 فیصد زیادہ ڈیوائسز فروخت کیں۔
اس سال دوسری سہ ماہی میں فروخت میں 44.1 فیصداضافہ ہونے کی وجہ سے اوپو کا مارکیٹ شیئر 7.1 فیصدرہا۔
دوسری سہ ماہی میں اوپو نے 26.1 ملین یونٹ فروخت کیے۔ مارکیٹ میں پانچویں پوزیشن ویوو کی رہی ۔ 2016 کی دوسری سہ ماہی کے برعکس 2017 کی دوسری سہ ماہی میں ویوو نے 70.8 فیصد زیادہ ڈیوائسز فروخت کیں۔ پچھلے سال کی 14.2 ملین ڈیوائسز کے برعکس ویوو نےا س سال 24.3 ملین یونٹ فروخت کیں اور اس کا مارکیٹ شیئر 6.6 فیصد رہا۔

Android accounted for more than 87 percent of global smartphone sales
تاریخ اشاعت: 2017-08-24

More Technology Articles