Android accounting for record high 86 percent of smartphones sold during Q2

Android Accounting For Record High 86 Percent Of Smartphones Sold During Q2

دوسری سہ ماہی میں 86.2 فیصد اینڈروئیڈ سمارٹ فونز فروخت ہوئے

Statista کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ا س سال کی دوسری سہ ماہی میں سمارٹ فون مارکیٹ میں 86.2 فیصد اینڈروئیڈ سمارٹ فونز فروخت ہوئے۔ اسی دوران فروخت ہونے والے آئی ایس فونز کی تعداد 12.9فیصد رہی تاہم پھر بھی وہ مارکیٹ دوسرے نمبر پر ہے۔مارکیٹ میں ونڈوز اور بلیک بیری کا شیئر نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)


دلچسپ بات یہ ہے کہ 2009 میں عالمی موبائل فروخت میں سیمبین کا حصہ 51 فیصد تھا۔ اس کے بعد 19فیصد کے ساتھ بلیک بیری دوسرے نمبر پر اور 13 فیصد کے ساتھ آئی او ایس تیسرے نمبر پر تھے۔2011 میں اینڈروئیڈ نے سیمبین اور آئی او ایس کو پیچھے چھوڑا اور پھر واپس مڑ کر نہیں دیکھا۔
اس سال کی دوسری سہ ماہی میں 296.91 اینڈروئیڈ ڈیوائسز فروخت ہوئیں۔ اسی عرصے میں 44.4 ملین آئی فون ماڈلز، 1.97 ملین ونڈوز فون اور 4 لاکھ بلیک بیری ہینڈ سیٹ فروخت ہوئے۔

Android accounting for record high 86 percent of smartphones sold during Q2
تاریخ اشاعت: 2016-08-21

More Technology Articles