Android apps will make Chromebooks worth buying this year

Android Apps Will Make Chromebooks Worth Buying This Year

اینڈروئیڈ ایپس کی وجہ سےاس سال کروم بکس کی فروخت میں اضافہ ہوگا

بنیادی کاموں جیسے انٹرنیٹ براؤزنگ اور ویڈیوز وغیرہ دیکھنےکے لیے کروم بک ایک کم قیمت آپشن ہے ۔ اب کروم بک پر اینڈروئیڈ ایپ کی سپورٹ لانچ ہونے سے اس کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔
گوگل نے مئی 2016 میں اعلان کیا تھا کہ وہ کروم بکس کےلیے گوگل پلے ایپ سٹور بنانے پر کام کر رہا ہے۔ اس کا پریویو ستمبر میں تین ماڈلز کے کروم او ایس پر بھی جاری کیا تھا تاہم اب 2017 میں آنے والی تمام نئی کروم بکس میں اینڈروئیڈ ایپس کی سپورٹ ہوگی، اس کے علاوہ پہلے سے موجودہ بہت سی ڈیوائسز پر بھی اینڈروئیڈ ایپس استعمال کی جا سکیں گی۔

اس صورتحال میں امید کی جارہی ہے کہ اس سال کروم بک کی فروخت میں اچھا خاصا اضافہ ہوگا۔ اب ہو سکتا ہے کہ پلے سٹور پر آنے والی بہت سی ایپلی کیشنز موبائل پر استعمال نہ ہوسکیں یا ڈویلپر ان کا الگ موبائل ورژن بنائیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ اب ڈویلپر بھی کروم بکس کے صارفین کے لیے ٹریک پیڈ اور بڑے کی بورڈ کے ساتھ بہتر انداز میں کام کرنے والی ایپس بنائیں گے۔
اس سال سام سنگ نے دو کروم بکس پلس اور پرو متعارف کرائی ہٰیں۔449 ڈالر سے شروع ہونے والی ان کروم بکس میں ہائی ریزولوشن ٹچ ڈسپلے اور سٹائلس کے ساتھ ٹیبلٹ میں فولڈ ہونے کی خاصیت بھی ہے۔اس کے علاوہ ایسر کی کروم بک 11 این 7 بھی اسی سال متعارف کرائی گئی ہے۔ اس کی قیمت 229 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-24

More Technology Articles