Android Auto will turn phone into an in dash display for car

Android Auto Will Turn Phone Into An In Dash Display For Car

اینڈروئیڈ آٹو آپ کے فون کو کار کے ڈیش ڈسپلے میں بدل دے گا

دوسال پہلے گوگل نے اینڈروئیڈ آٹو کا خیال پیش کیا تھا۔اینڈروئیڈ آٹو سے صارفین اپنے فون کو کار کے انفوٹینمنٹ سسٹم سے مربوط کر سکتے ہیں، اس کے بعد انہیں بغیر ہینڈ سیٹ کو ہاتھ لگائے سمت کا تعین کرنے، کال سننے ، کال کا جواب دینے، میوزک پلے کرنے اور سی طرح کے دوسرے کاموں میں کافی آسانی ہوجاتی ہے۔
فی الوقت اینڈروئیڈ آٹو گاڑیوں کے 200 ماڈلز کو سپورٹ کرتا ہے۔

تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔ اینڈروئیڈ آٹو کے اگلے ورژن میں صارفین اسے اپنے فون پر استعمال کر سکیں گے۔اینڈروئیڈ آٹو کو اینڈروئیڈ 5.0 اور جدید ورژنز پر استعمال کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)


اینڈروئیڈ آٹو کے ورژن 2.0 میں ڈسپلے انٹرفیس کا سائز بڑھا دیا گیا ہے۔اگر آپ کا فون بلوٹوتھ کے ذریعے سپورٹڈ کار کے ساتھ مربوط ہوگا تو گاڑی کے سٹارٹ ہوتے ہیں فون بھی آن ہوجائے گا۔


اس ایپ سے صارفین میوزک، میپس اور میسجنگ کو بھی او کے گوگل کی وائس کمانڈ سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ چند دنوں تک اُن 30 ممالک میں، جہاں اینڈروئیڈ آٹو متعارف کرائی گئی تھی، اپ ڈیٹ جاری کر دی جائے گی۔دستیابی کی صورت میں مطلع ہونے کے لیے صارفین یہاں کلک کر کے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-08

More Technology Articles