Android distribution for December 2016

Android Distribution For December 2016

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ برائے دسمبر 2016

گوگل نے دسمبر کے لیے اینڈروئیڈ پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ میں موجود 0.4 فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں اینڈروئیڈ نوگٹ انسٹال ہے۔ نومبر میں یہ ریشو 0.1 فیصد تھی۔چارٹ میں صرف ایک ورژن، فرایو، ایسا ہے جس پر چلنے والی ڈیوائسز اینڈروئیڈ نوگٹ سے کم ہیں۔

(جاری ہے)

فرایو 6سال سے چارٹ پر موجود ہے۔ مارش میلو کا شیئر اس وقت 24 فیصد سے بڑھ کر 26.3فیصد ہو چکا ہے۔ لولی پاپ کا شیئر 0.1 فیصد کم ہوکر 34 فیصد ہے۔ کٹ کیٹ 25.2 فیصد سے کم ہو کر 24 فیصد پر اور جیلی بین 13.7فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔آئس کریم سینڈوچ کا شیئر بھی کم ہو کر جنجر بریڈ کے برابر یعنی 1.2 فیصد ہوگیا ہے۔

Android distribution for December 2016
تاریخ اشاعت: 2016-12-05

More Technology Articles