android distribution report for August 2016

Android Distribution Report For August 2016

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ اگست 2016

اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ پچھلے ایک ماہ میں مارش میلو استعمال کرنے والے اینڈروئیڈ صارفین کی تعداد15.2فیصد ہوگئی ہے، تاہم یہ کٹ کیٹ (29.2فیصد) اور لولی پاپ (35.5فیصد) سے ابھی بہت زیادہ پیچھے ہے لیکن یہ فاصلہ سست روی سے ہی سہی مگر کم ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جیلی بین کا مارکیٹ شیئر بھی مارش میلو سے ذرا زیادہ یعنی 16.6فیصد ہے۔ گوگل پلے سٹور کے اعداد و شمار کے مطابق آئس کریم سینڈوچ اور جنجربریڈ کا مارکیٹ شیئر 1.6 اور 1.7فیصد ہے تاہم فرایو کئی ماہ سے 0.1فیصد شیئر کے ساتھ چارٹ پر موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
گلیکسی نوٹ 7 کی فروخت شروع ہونے سے اگلے ماہ سے اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کا مارکیٹ شیئر بھی چارٹ پر موجود ہونے کی توقع ہے۔

android distribution report for August 2016
تاریخ اشاعت: 2016-08-03

More Technology Articles