Android distribution report for August 2017

Android Distribution Report For August 2017

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ برائے اگست 2017

گوگل نےاگست کے لیے اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ جاری کی ہے۔ گوگل اسی ماہ اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن اینڈروئیڈ او بھی جاری کرنے والا ہے۔ لگتا ہے کہ اسی کی وجہ سے نوگٹ کے صارفین کی تعداد میں اضافہ کی رفتار میں کمی ہوگئی ہے۔اینڈروئیڈ او کی آمد کے ساتھ لگتا ہے کہ نوگٹ کے شیئر میں بھی کچھ کمی ہوگی کیونکہ نوگٹ پر چلنے والی اکثر ڈیوائسز ہی اینڈروئیڈ او پر اپ ڈیٹ ہونگی۔

(جاری ہے)


گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق نوگٹ اور مارش میلو کے صارفین کی تعداد میں 2 فیصد اور 0.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ باقی تمام ورژنز کا مارکیٹ شیئر کچھ فیصد کم ہوا ہے۔
اینڈروئیڈ لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر اس وقت 29.2 فیصد ہے جبکہ کٹ کیٹ کا کم ہو کر 16 فیصد رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ جیلی بین 7.6 فیصد، آئس کریم سینڈوچ 0.7 فیصد اور جنجربریڈ بھی 0.7 فیصد کے ساتھ چارٹ پر سب سے نیچے موجود ہیں۔اگلے ماہ کی ڈسٹری بیوشن رپورٹ میں او سے شروع ہونے والے ایک نئے ورژن کا اضافہ بھی ہوجائےگا۔

Android distribution report for August 2017
تاریخ اشاعت: 2017-08-08

More Technology Articles