Android Distribution Report for January 2018

Android Distribution Report For January 2018

اوریو ابھی تک 1 فیصد مارکیٹ شیئر بھی حاصل نہیں کر سکا

ہر ماہ کے شروع میں گوگل دو کام کرتا ہے۔ ایک تو اینڈروئیڈ کے لیے نئی سیکورٹی اپ ڈیٹس جاری کرتا ہےاور دوسرا اپنا اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن چارٹ اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ یہ چارٹس بتاتا ہے کہ اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں کونسا ورژن کتنے فیصد ڈیوائسز پر انسٹال ہے۔اس ماہ کے چارٹ سے پتا چلتا ہے کہ اوریو انتہائی سست رفتاری سے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ پچھلے ماہ یہ 0.5 فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر انسٹال تھا تو اس ماہ یہ 0.7 فیصد اینڈروئیڈڈیوائسز پر انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

ہو سکتا ہے کہ موبائل ورلڈ کانگرس میں نئی فلیگ شپ ڈیوائسز کے اجرا کےبعد اس کا مارکیٹ شیئر بھی تیزی سے بڑھے، ورنہ اس رفتار پر تو اوریو کئی ماہ بعد بھی 10 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل نہیں کر سکےگا۔
اس وقت سب سے مقبول اینڈروئیڈ ورژن مارش میلو ہے۔ جسے 2015 میں لانچ کیا گیا تھا۔ مارش میلو اس قت 28.6 فیصد ڈیوائسز پر انسٹال ہے۔ دسمبر میں یہ 29.7 فیصد ڈیوائسز پر انسٹال تھا۔ نوگٹ کا مارکیٹ شیئر پچھلے ماہ کے مقابلے میں 3 فیصد بڑھ کر 26.3 فیصد ہو گیا ہے جبکہ لولی پاپ بھی اس کے نزدیک ہی ہے یعنی لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر 25.1 فیصد ہے۔ کٹ کیٹ کا مارکیٹ شیئر اس وقت 12.8 فیصد، جیلی بین کا 5.6 فیصد، آئس کریم سینڈوچ کا 0.5فیصد اور جنجر بریڈ کا 0.4فیصد ہے۔

Android Distribution Report for January 2018
تاریخ اشاعت: 2018-01-10

More Technology Articles