android distribution report for july 2016

Android Distribution Report For July 2016

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ جولائی 2016

پچھلے ماہ مارش میلو نے اینڈروئیڈ مارکیٹ میں 10فیصد سے شیئر حاصل کر لیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)۔اس ماہ یہ 13.3 فیصد ہوگیا ہے جو پچھلے ماہ سے 3.2 فیصد زیادہ ہے۔تاہم لولی پاپ اور کٹ کیٹ کےموجودہ مارکیٹ شیئر تک پہنچنے میں مارش میلو کو تھوڑا وقت لگے گا۔ لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر اس وقت 35.1 فیصد ہے جبکہ کٹ کیٹ کا 30.1 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

مارش میلو کا شیئر بڑھنے سے لولی پاپ اور کٹ کیٹ کے شیئر میں تھوڑی سی کمی ہوئی ہے۔
بہت سی ڈیوائسز ابھی بھی ایسی ہیں جن میں ابھی تک پرانے سسٹم ، جیسے جیلی بین، آئس کریم، سینڈوچ، جنجر بریڈ حتی کہ فرایو بھی، انسٹال ہے۔
فرایو کا مارکیٹ شیئر اگرچہ نہ ہونے کےبرابر ہے مگر جنجر بریڈ کا مارکیٹ شیئر 1.9فیصد ، آئس کریم سینڈوچ کا 1.7 فیصداور جیلی بین کا 17.8 فیصد ہے۔

android distribution report for july 2016
تاریخ اشاعت: 2016-07-12

More Technology Articles