android distribution report for May

Android Distribution Report For May

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ برائے مئی 2016

گوگل نے مئی کے مہینے کے حوالے اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔نئے اعداد و شمار کے مطابق مارش میلو اب 7.5 فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر انسٹال ہے۔
ایک ماہ کے دوران اینڈروئیڈ مارش میلو کے صارفین کی تعداد میں اچھا خاصا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے ماہ اینڈروئیڈ مارش میلو کے صارفین کی تعداد 4.6 فیصد تھی۔

(جاری ہے)

لولی پاپ کا اینڈروئیڈ شیئر ابھی بھی سب سے زیادہ ہے جو پچھلے ماہ کے 35.8 فیصد سے کچھ کم ہو کر 35.6 فیصد پر آ گیاہے۔

کٹ کیٹ کے شیئر میں بھی کمی ہوئی ہے۔ اپریل میں کٹ کیٹ کا شیئر 33.4 فیصد تھا جو اب 32.5 فیصد ہے۔
دوسرے تمام پچھلے ورژن جیسے جیلی بین، آئس کریم سینڈوچ اور جنجر بریڈ سب کے شیئر میں کمی واقع ہوئی ہے البتہ فرایو0.1 فیصد پر کھڑا اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔

android distribution report for May
تاریخ اشاعت: 2016-05-05

More Technology Articles