android distribution report March 2016

Android Distribution Report March 2016

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ برائے مارچ 2016

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لولی پاپ سب سے زیاادہ اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر انسٹال ہےجبکہ مارش میلو کا مارکیٹ شیئر بھی دھیرے دھیرے بڑھ رہا ہے۔گوگل پلے سٹور کے تازہ ترین اعداد و شمار کےمطابق اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو اب 2.3فیصد ڈیوائسز پر چل رہا ہے۔ پچھلےا عداووشمار میں یہ 1.2فیصد تھا۔اسی طرح اینڈروئیڈ لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر بھی 34.1فیصد سے بڑھ کر 36.1فیصد ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)


لولی پاپ سے پچھلے ورژن میں بھی اچھی خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کٹ کیٹ 4.4 کا شیئر 35.5فیصد سے کم ہو کر 34.3 فیصد پر آگیا ہے۔ جیلی بین کا مارکیٹ شیئر 24.7 سے 22.3 فیصد تک آ گیا ہے۔آئس کریم سینڈوچ، جنجر بریڈ اور فرایو کا مارکیٹ شیئر ، 2.3 فیصد، 2.6 فیصد اور 0.1 فیصد ہے۔ اس سے پرانے ورژن کا ڈیٹا اُن ورژن میں پلے سٹور کی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-11

More Technology Articles