Android distribution Report September 2017

Android Distribution Report September 2017

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ برائے ستمبر 2017

ستمبر 2017 کی اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس وقت اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں نوگٹ کی حامل ڈیوائسز کا شیئر 15.8 فیصد ہے جو پچھلے ماہ کے 13.5 فیصد سے بڑھا ہے۔

(جاری ہے)

مارش میلو کا مارکیٹ شیئر پچھلے ماہ جتنا ہی ہے جبکہ لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر 0.4 فیصد کم ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کٹ کیٹ کا مارکیٹ شیئر بھی 1 فیصد کم ہوا ہے۔ جیلی بین کے شیئر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔جنجر بریڈ اور آئس کریم سینڈوچ میں ہر ایک کا مارکیٹ شیئر 0.1 فیصد کم ہوا ہے۔
پچھلے ماہ جاری ہونے والے اوریو کا مارکیٹ شیئر ابھی0.1 فیصد سے بھی کم ہے۔

Android distribution Report September 2017
تاریخ اشاعت: 2017-09-13

More Technology Articles