Android gains leading market share

Android Gains Leading Market Share

فروخت ہونے والے ہر 10 میں سے 9 سمارٹ فونز میں اب اینڈروئیڈ انسٹال ہے

سٹریٹیجی انالیٹکس کی رپورٹ کے مطابق 2016 کی تیسری سہ ماہی میں 375 ملین سمارٹ فون فروخت ہوئے، اُن میں سے 88 فیصد میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس وقت فروخت ہونے والے 10فونز میں سے 9 پر اینڈروئیڈ انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

اینڈروئیڈ کے مارکیٹ شیئر بڑھنے کی ایک وجہ چینی اور افریقی مارکیٹ میں آئی او ایس ڈیوائسز کی فروخت میں کمی ہے۔اس کے علاوہ ونڈو اور بلیک بیری بھی اپنے معمولی مارکیٹ شیئر کے ساتھ چارٹس پر موجود نہیں۔
اس سہ ماہی میں سمارٹ فونز کی فروخت میں 6 فیصد اور اینڈروئیڈ فونز کی فروخت میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے برعکس آئی ا و ایس ڈیوائسز کی فروخت میں 5.2فیصد کمی ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-02

More Technology Articles