Android Go-powered Nokia C2 debuts with front-facing flash

Android Go-powered Nokia C2 Debuts With Front-facing Flash

ایچ ایم ڈی نے اینڈروئیڈ گو فون نوکیا سی 2 متعارف کرا دیا

ایچ ایم ڈی نے اپنا تازہ ترین  انٹری لیول سمارٹ فون سی 2 پیش کر دیا ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی گو ایڈیشن  انسٹال ہے۔اس فون میں Unisoc چپ سیٹ کے ساتھ 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور سی پی یو، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کی انٹرنل سٹوریج کو مائیکروایچ ڈی کارڈ سے 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اس فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 18:9 ایسپکٹ ریشو کا حامل ڈسپلے ہے۔
فون کی بیک پر f/2.2 اپرچر  کے ساتھ 5 میگا پکسل کا کیمرہ  ہے۔

(جاری ہے)

فون کے فرنٹ پر بھی 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فون کے فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش ہے۔

اس فون کی 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری کو 5W پر مائیکرویوایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس فون میں ایف ایم ریڈیو ریسیور اور 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی ہے۔ 
اس فون کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں  معلومات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ 

Android Go-powered Nokia C2 debuts with front-facing flash
تاریخ اشاعت: 2020-03-16

More Technology Articles