Android M to get version number

Android M To Get Version Number

اینڈریوڈ ایم کا ورژن نمبر 6.0نہیں 5.2ہوگا

عام طور پر کسی بھی سافٹ وئیر کے ورژن نمبر کو دیکھ کر اس میں موجود اپ ڈیٹس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ورژن 1.5کے بعد 2.0آئے تو 2.0 ورژنکی اہمیت 1.4کے بعد1.5آنے سے زیادہ ہوگی۔

(جاری ہے)


اس لیےجب اینڈریوڈ 4.3جیلی بین کے بعد جب اینڈریوڈ 4.4کٹ کیٹ آیا تو گوگل نے بتا دیا تھا کہ وہ اینڈریوڈ5.0 لولی پوپ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرے گا۔
کافی دنوں سے افواہیں گردش میں تھی کہ شاید اینڈریوڈ ایم کا ورژن 6 ہوگا مگر اینڈریوڈ ایم کے ایک فیچر ڈیمو موڈ کے سکرین شاٹ سے پتہ چلا ہے کہ اینڈریوڈ ایم کا ورژن نمبر 6.0نہیں 5.2ہوگا۔ ڈیمو موڈ میں کلاک کے ٹائم 5:20سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ اینڈریوڈ ایم کے ورژن کا نمبر ہے۔

Android M to get version number
تاریخ اشاعت: 2015-07-22

More Technology Articles