Android M will finally allow users to move app data and APKs to microSD cards

Android M Will Finally Allow Users To Move App Data And APKs To MicroSD Cards

ینڈریوڈ ایم کی ایپلی کیشن سٹوریج کی خصوصیات

لمبے عرصے سے اینڈریوڈ کے صارفین چاہتے تھے کہ وہ ایپلی کیشن کو انٹرنل سٹوریج سے مائیکرو ایس ڈی کارڈ میں منتقل کر سکیں، مگر گوگل صارفین کے اس مطالبے پر کچھوے کی چال سے عمل کر رہا تھا۔ اب لگتا ہے کہ اینڈریوڈ ایم میں صارفین ایپلی کیشن ڈیٹا اور اے پی کے فائل کو انٹرنل اور ایکسٹرنل میموری میں منتقل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

نئے فیچر کا نام ایڈاپٹ ایبل سٹوریج ڈیوائسسز ہے۔ اگرچہ گوگل نے اس فیچر کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی مگر اینڈریوڈ ایم ڈیویلپر پرویو کے ڈاکیومنٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اینڈریوڈ میں یہ فیچر بھی شامل ہوگا۔ ایسا اس صورت میں ہوگا جب ایپلی کیشن کے ڈویلپر نے ایپلی کیشن میں سٹوریج کی منتقلی کا فیچر بھی رکھا ہو۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-30

More Technology Articles