ANDROID MALWARE THAT CAN ERASE DEVICES REMOTELY BEING USED IN ATTACKS

ANDROID MALWARE THAT CAN ERASE DEVICES REMOTELY BEING USED IN ATTACKS

اینڈروئیڈ کا نیا مال وئیر فون سے ڈیٹا کا صفایا کر سکتی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈروئیڈ کے ایک مال وئیر کو ہینڈ سیٹ پر حملے کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں حملہ آور موبائل ڈیوائس سے تمام ڈیٹا صاف کر سکتے ہیں۔
ہیمیڈل سیکورٹی کے مطابق حملہ آور اٹکل سے مختلف نمبروں پر ایک ایس ایم ایس بھیجتا ہے،اس میں ایس ایم ایس وصول کرنے والے سے دئیے ہوئے لنک پر کلک کرنے کا کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عام طور پر نئے ایم ایم ایس کا بتا کر کلک کرنے کا کہاجاتا ہے۔
Mazar Android BOT نام کا یہ مال وئیرچپکے سے ٹور کی اصل ویب سائٹ پر جا کر ٹور ڈاؤن لوڈ کرتا ہے اور اسے ان پیک کر کے مخصوص سرور سے کنکٹ کر کے میسج بھیج دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مال وئیر حملہ آور کو فون پر مکمل کنٹرول دے دیتا ہے۔ اس سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ انجان ایم ایم ایس یا کسی بھی طرح کے لنک کو نہ کھولا جائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر فون کی سیٹنگ میں ڈیوائس کے لیے روسی زبان کا انتخاب کر لیا جائے تو کوئی خطرہ نہیں رہتا۔

ANDROID MALWARE THAT CAN ERASE DEVICES REMOTELY BEING USED IN ATTACKS
تاریخ اشاعت: 2016-02-16

More Technology Articles