Android Messages updated with Duo and payment support

Android Messages Updated With Duo And Payment Support

اینڈروئیڈ میسیجز کو گوگل ڈواؤ اور پے منٹ سپورٹ کے ساتھ اپ ڈیٹ کر دیا گیا

گوگل کی ڈیفالٹ ایس ایم ایس ایپلی کیشن ”اینڈروئیڈ میسیجز“ میں ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد اینڈروئیڈ میسیجز ورژن 2.5 سے ورژن 2.7 پر اپ ڈیٹ ہوگا۔ اے پی کے فائل سے پتا چلتا ہے کہ نئے ورژن کا سائز بھی کم ہوا ہے۔ایک نئے فیچر کے مطابق اب ایپ میں ڈواؤ کالنگ کو انٹیگریٹ کر دیا گیا ہے۔گوگل ڈواؤ گوگل کی ڈیفالٹ ویڈیو ایپ ہے۔

اب اس ایپ کا ویڈیو کالنگ ایپ آئیکون ایس ایم ایس گفتگو کے دوران بھی نظر آئے گا۔
اینڈروئیڈ میسیجز میں ایک نیا پے منٹ فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اب صارفین اپنے دوستوں کو پے منٹ بھیج سکتے ہیں اور پے منٹ کی ریکوئسٹ کر سکتے ہیں۔یہ سروس گوگل ویلٹ سے فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کی اینڈروئیڈ پے میں شمولیت سے پہلے یہ امریکا میں پہلی این ایف سی پے منٹ سروس تھی۔

(جاری ہے)

پہلے گوگل ویلٹ کا اپنا ڈیبٹ کارڈ بھی ہوتا تھا، جو ختم کر دیا گیا۔
اے پی کے فائل کو دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ اینڈروئیڈ کی ایس ایم ایس ایپلی کیشن کو نوٹی فیکیشن انڈیکیٹر بھی ہوگا۔ اب نوٹی فیکیشن ایریا میں صارفین موصول ہونے والے میسیجز کی تعداد بھی دیکھ سکیں گے۔
ایپلی کیشن میں ڈؤئل سم سمارٹ فونز کے لیے ایک اہم فیچر آر سی ایس یعنی Rich Communication Support بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ اس فیچر سے صارفین بڑی اٹیچمنٹ بھیج سکتئے ہیں، جان سکتے ہیں کہ اُن کا میسج پڑھا گیا یا نہیں اور یہ بھی جان سکتے ہیں کہ دوسرا صارف کس وقت ٹائپ کر رہا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد یہ فیچر دو ایکٹیو لائنز کے ساتھ ڈوئل سم سمارٹ فونز کو سپورٹ کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-20

More Technology Articles