Android N for Nougat

Android N For Nougat

گوگل اینڈروئیڈ این کا پورا نام نوگٹ (Nougat)ہوگا

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تازہ ترین اینڈروئیڈ ورژن اینڈروئیڈ این کانام اب اینڈروئیڈ نوگٹ(Nougat) ہوگا۔آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ اینڈروئیڈ ورژنز کے نام مٹھائیوں پر ہوتے ہیں ۔نوگٹ بھی ایک مٹھائی ہے، جسے چینی ، شہد اور خشک میوہ جات سے بنایا جاتا ہے۔گوگل نے اینڈروئیڈ این کا نام رکھنے کے لیے صارفین سے بھی تجاویز طلب کی تھیں ، جس کے بعد اب اس کے پورے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اینڈروئیڈ کے پہلے اور دوسرے یعنی االفا اور بیٹا ورژن کے بعد تمام ورژنز کے نام مٹھائیوں پر ہیں، جن کی فہرست ذیل میں ہے۔

(جاری ہے)


• اینڈروئیڈ 1.5: کپ کیک
• اینڈروئیڈ 1.6 :ڈونٹ
• اینڈروئیڈ 2.0:اکلیئر
• اینڈروئیڈ 2.2:فرایو
• اینڈروئیڈ 2.3: جنجربرید
• اینڈروئیڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ
• اینڈروئیڈ 4.1 : جیلی بین
• اینڈروئیڈ 4.4: کیٹ کیٹ
• اینڈروئیڈ 5.0: لولی پاپ
• اینڈروئیڈ 6.0: مارش میلو
• اینڈروئیڈ ؟.؟(متوقع طور پر 7.0) نوگٹ

تاریخ اشاعت: 2016-06-30

More Technology Articles