Android O is touching down to Earth with the total solar eclipse on August 21

Android O Is Touching Down To Earth With The Total Solar Eclipse On August 21

21اگست کو مکمل سورج گرہن کے ساتھ ہی اینڈروئیڈ او بھی سامنے آجائے گا۔ گوگل نے اعلان کر دیا

21اگست کا دن گوگل اور اس کے موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لیے کافی اہم ہے۔ 21اگست کو امریکا میں مکمل سورج گرہن ہوگا جبکہ اسی دن گوگل اینڈروئیڈ کے اگلے ورژن کو لانچ کرے گا۔گوگل نے 21 اگست کو نیویارک سٹی میں اینڈروئیڈ او کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیاہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اس ایونٹ کو لائیوسٹریم بھی کرےگا۔ گوگل نے اینڈروئیڈ او کی ویب سائٹ پر سورج گرہن کے وقت کے لیے ایک کاونٹ ڈاؤن بھی شروع کر دیا ہے۔


21 اگست کو گوگل اینڈروئیڈ او کے باضابطہ نام کا بھی اعلان کرے گا۔ جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ یہ نام او سے شروع ہونے والی کسی مٹھائی کا نام ہوگا۔ اس حولے سے سب سے زیادہ اندازے اوریو(Oreo) کے بارے میں لگائے جا رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں گوگل نے گوگل پلس پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی، جسے بعد میں ہٹا لیا گیا۔

(جاری ہے)

گوگل پلس پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو فائل کا نام GoogleOreo_Teaser_0817_noDroids (1).mp4 تھا۔

۔ اس سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اینڈروئیڈ کے اگلے ورژن کا نام اوریو ہی ہوگا ۔ تاہم گوگل نے گوگل پلس پر پوسٹ کو ایک نئی پوسٹ سے بدل دیا ہے جس میں ویڈیو کے نام کو Octopus Teaser.mp4 کر دیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر تو یہی ہوتا ہے کہ پہلے گوگل نے غلطی سے غلط نام لکھ دیا تھا لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ گوگل نے جان بوجھ کر لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے فائل کا نام تبدیل کیا ہے۔

Android O is touching down to Earth with the total solar eclipse on August 21
تاریخ اشاعت: 2017-08-19

More Technology Articles