Android phones will soon use a smaller, simpler USB connector

Android Phones Will Soon Use A Smaller, Simpler USB Connector

ٹائپ سی یو ایس بی پورٹ ، جلد ہی سمارٹ فون پر بھی نظر آئے گی

یہ چھوٹی سی یوایس بی پورٹ ٹائپ سی پورٹ کہلاتی ہے۔ اسے نئے میک بک اور کروم بک پکسل (تفصیلات اس صفحے پر) کے تازہ ترین ورژن میں دیکھا جا سکتا ہے۔جلد ہی آپ اسے سمارٹ فونز میں بھی دیکھ سکیں گے۔گوگل کے ایڈم روڈریگویز کے مطابق ٹائپ سی یو ایس بی پورٹ کو مستقبل کے تمام اینڈریوڈ سمارٹ فون اور کروم بک میں دیکھا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

ٹائپ سی یو ایس بی میں ڈیٹا کی ترسیل کی رفتار کافی تیز ہوتی ہے، یہ رفتار یو ایس بی 3 یا یو ایس بی 3.1کے برابر ہو سکتی ہے۔اسے اس طرح ڈیزائن کی گیا ہے کہ یو ایس بی لگاتے ہوئے آپ کو یہ تک دیکھنے کی ضرورت نہیں کہ آپ یو ایس بی سیدھی لگا رہے ہیں یا الٹی۔
اس یوایس بی سے بیک وقت ڈیٹا کی ترسیل کے علاوہ چارجنگ کا کام بھی لیا جا سکتا ہے۔اس پورٹ کو ویڈیو فنکشن کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-12

More Technology Articles