Angry Birds turns 10 years old

Angry Birds Turns 10 Years Old

اینگری برڈ گیم کے 10 سال مکمل ہوگئے

اینگری برڈ کو آج سے دس سال پہلے لانچ کیا گیا تھا۔اینگری برڈ کو سب سے زیادہ پہچانا جانے والا کارٹون کردار بھی سمجھاجاتا ہے۔اینگری برڈ کی مقبولیت کے بعد اس  کے ڈویلپر نے  اینگری برڈ ریسنگ، آر پی جی، شوٹ ایم اپ، پن بال اور دوسری  کئی طرح کی گیمز اور پزل متعارف کرائے۔
اینگری برڈ کو کئی فلموں جیسے ریو اور سٹاروارز میں دکھایا گیا ہے لیکن 2016 میں اینگری برڈ کی اپنی  فلم بھی   ریلیز کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس سال کے شروع میں اس کا دوسرا حصہ بھی  سامنے آیا تھا۔2020 میں اینگری برڈ پر ایک  طویل ٹی وی سیریز بھی سامنے آئے گی۔
اس وقت تک اینگری برڈ  کو 4.5 ارب بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ اینگری برڈ کے کچھ ورژنز کو تو سمارٹ فونز، فیچر فون، کنسولز اور سمارٹ ٹی وی سٹکس تک کے لیے بھی پیش کیا گیا ہے۔
اینگری برڈ کی دس سالہ ٹائم لائن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-11

More Technology Articles