Appeals court overturns Apple 120 million dollar patent win against Samsung

Appeals Court Overturns Apple 120 Million Dollar Patent Win Against Samsung

اپیل کورٹ نے ایپل کی بجائے سام سنگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا

امریکی اپیل کورٹ نے کیلیفورنیا فیڈرل کورٹ کے 2014 فیصلے کو منسوخ قرار دے دیا ہے۔اس فیصلے کے تحت فیڈرل کورٹ نے سام سنگ کو 119.6 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایپل نے سام سنگ کو کوئیک لنک کے علاوہ سلائیڈ ٹو ان لاک اور آٹو کریکٹ فیچر استعمال کرنے پر حقوق ملکیت کے الزامات کے تحت عدالت میں گھسیٹ لیا تھا۔کوئیک لنک فیچر میں سمارٹ فون لکھے ہوئے فون نمبرز کو شناخت کر کے انہیں کلک ایبل لنکس میں تبدیل کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے فیصلے میں اپیل کورٹ نے ایپل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سام سنگ نے ایپل کے کوئیک لنکس حقوق ملکیت کی خلاف ورزی نہیں کی، عدالت کا کہنا تھا کہ سام سنگ کی کوئیک لنکس کی ٹیکنالوجی ایپل کی ٹیکنالوجی سے بالکل مختلف ہے۔ عدالت نے ایپل کے دیگر دو حقوق ملکیت کے دعوؤں کو بھی غیر قانونی قرار دیا۔
ایپل نے کچھ دن پہلے ہی امریکی سپریم کورٹ میں سام سنگ کی اپیل نہ سننے کی درخواست دی تھی۔ سام سنگ اس کیس میں ایپل کو 548ملین ڈالر ادا کرنے کو بھی تیار ہوگیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-27

More Technology Articles