apple 10 3 beta 1 lets you check cricket scores

Apple 10 3 Beta 1 Lets You Check Cricket Scores

ایپل آئی او ایس کے نئے بی ٹا ورژن میں کرکٹ شائقین کی دلچسپی کا سامان بھی موجود

ایپل اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کی ہر نئی اپ ڈیٹ میں جنوبی ایشیائی صارفین کا پورا خیال رکھتا نظر آرہا ہے۔ اس کی تازہ مثال iOS 10.3 بی ٹا ون ورژن ہے جس میں کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
iOS 10.3 بی ٹا ون ورژن میں ایپل کے مجازی معاون یعنی Siri کو کرکٹ کی سمجھ بوجھ دی گئی ہے۔ اب آپ سِری سے بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی تفصیلات سمیت مختلف کرکٹ لیگز بشمول انڈین پریمیئر لیگ کی معلومات اور براہ راست اسکور معلوم کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

سری سے کسی کھلاڑی یا ٹیم کی آئی سی سی کرکٹ ریٹنگ بھی پوچھی جاسکتی ہے اور کسی سیریز کا شیڈول بھی سری سے پوچھا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ گوگل ناؤ پہلے ہی کرکٹ کے حوالے سے اپنے صارفین کو معلومات فراہم کررہا ہے۔
iOS 10.3 Beta 1 میں اور بھی کئی خصوصیات ہیں۔ ان میں سے Find My Airpods ہے۔ جسے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز  Find My iPhone کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ دیگر اہم خصوصیات کی بات کریں تو Apple File System (APFS) لانچ کیا گیا ہے، جو کمپنی کا بہتر فائل سسٹم ہے جس انكرپشن کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔یہ فلیش اسٹوریج کو سپورٹ کرتا ہے اور موجودہ فائل سسٹم HFS سے بہتر ہے۔ یہ کمپنی کی دیگر آپریٹنگ سسٹمز جیسے tvOS اور macOS پر بھی آئے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-20

More Technology Articles