Apple accidentally leaks what iPhone 8 will look like

Apple Accidentally Leaks What IPhone 8 Will Look Like

ایپل نے غلطی سے آئی فون 8 کا ڈیزائن ظاہر کر دیا

کئی ماہ کی افواہوں کے بعد اب معلوم ہو ہی گیا کہ آئی فون 8 کیسا ہوگا۔ تازہ ترین معلومات پری ریلیز ہوم پوڈ فرم وئیر سے سامنے آئی ہیں۔ جسے پچھلے ہفتے ایک پبلک سرور پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
یہ معلومات ایپل کے اندرونی استعمال کے لیے تھی، جسے ایپل کے ایک ملازم نے غلطی سے اپ لوڈ کر دیا۔ان معلومات کے مطابق آئی فون 8 کا کوڈ نیم D22 ہے۔ان معلومات کے ساتھ تصویر بھی سامنے آئی ہے، جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ آئی فون 8 میں فزیکل ہوم بٹن نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس میں سام سنگ کی طرح کا انفراریڈ فیس ان لاک فیچر ہوگا جس کا کوڈ نام Pearl ID ہے۔آئی فون 8 اگر میز پر بھی پڑا ہوگا تو بھی آپ کا چہرہ سکین کر سکےگا۔
یہ بھی لگتا ہے کہ فون 60 فریمز فی سیکنڈ پر 4K ریزولوشن پر ویڈیو ریکارڈ کر سکے گا۔آئی فون 7 میں 30 ایف پی ایس پر ویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔ اگلے آئی فون میں SmartCam فیچر بھی ہوگا۔ یہ فیچر سین کے مطابق کیمرے کی سیٹنگ کو خود بخود ایڈجسٹ کرے گا۔
ایپل اگلے دوماہ میں آئی فون 8 کو باضابطہ طور پر متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-07

More Technology Articles