Apple and Samsung in talks to adopt e SIM technology

Apple And Samsung In Talks To Adopt E SIM Technology

ایپل اور سام سنگ کا ای سم ٹیکنالوجی اپنانے پر غور

سام سنگ اور ایپل دونوں جی ایس ایم اے کے ساتھ موبائل ڈیوائس میں الیکٹرانک سم کارڈ کے استعمال کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔الیکٹرانک سم یا ای سم موجودہ سم سے مختلف ہوتی ہیں۔ موجودہ ڈیوائس میں صارفین کو دوسرا نیٹ ورک بدلنے کے لیےموبائل میں سم بدلنا پڑتی ہے۔ جبکہ ای سم ٹیکنالوجی میں صارفین بغیر کسی مشکل کے، ڈیوائس کھولے بغیر، کسی بھی ڈیوائس میں کوئی بھی نیٹ ورک تبدیل کر سکتے ہیں۔


جب آئی فون لانچ کیا گیا تو اس پر صرف اے ٹی اینڈ ٹی نیٹ ورک دستیاب تھا۔ای سم ٹیکنالوجی میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ ای سم ٹیکنالوجی میں کوئی بھی فون، ٹیبلٹ یا نیٹ ان ایبل ڈیوائس پر ای سم ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے والا کوئی بھی نیٹ ورک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایپل نے پچھلے آئی پیڈ میں ای سم کا تجربہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

امریکا میں ٹی موبائل اور اے ٹی اینڈ ٹی ہی ای سم ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتے ہیں۔


جی ایس ایم اے کی چیف ایگزیکٹو این بووروٹ کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کو یقین ہے کہ اس حوالے سے تمام انڈسٹری بتدریج عمومی آرکیٹیکچر اپنالے گی۔
جی ایس ایم اے کا کہنا ہے کہ ای سم ٹیکنالوجی کے حامل موبائل اگلے سال منظر عام پر آئیں گے۔جلد ہی ٹیکنیکل آرکیٹکچر کو حتمی شکل دی جائے گی، جوصارفین کی ڈیوائس پر اینڈ ٹو اینڈ ریموٹ سم کے لیے استعمال ہو گا۔اندازہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائس 2016 میں منظر عام پر آئیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-17

More Technology Articles