Apple and Samsung punished for slowing down old smartphones
ایپل اور سام سنگ کو پرانے موبائل سست کرنے کی سزا مل گئی
اٹلی کے اے جی سی ایم اینٹی ٹرسٹ کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ کمپنیاں ااینڈروئیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے جو سافٹ وئیر اپ ڈیٹس جاری کرتی ہیں، ان سے ڈیوائسز کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ لیکن یہی سافٹ وئیر اپ ڈیٹس موبائل کو سست بھی کر سکتی ہیں۔ اے جی سی ایم کا کہنا ہے کہ ایپل اور سام سنگ دونوں ہی صارفین کو ایسی سافٹ وئیر اپ ڈیٹس بھیج رہے تھے، جس سے ان کا سمارٹ فون سست ہو رہاتھا۔ اسی وجہ سے ایپل کو 10 ملین یورو یا 11.4 ملین ڈالر اور سام سنگ کو 5 ملین یورو یا 5.7 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی حکومتی ادارے نے کسی کمپنی کو سافٹ وئیر اپ ڈیٹس سے صارفین کی ڈیوائس کا ستیاناس کرتے ہوئے پکڑا ہے۔
(جاری ہے)
سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایپل اور سام سنگ ایسا کیوں کر رہے تھے؟
ایپل کا مسئلہ تو ستمبر 2016 میں آئی فون 7 کے لیے آئی او ایس 10 ڈویلپ کرنے سے شروع ہوا۔ یہ آپریٹنگ سسٹم آئی فون 6، 6 ایس اور ایس سی صارفین کے لیے بھی جاری کیا گیا تھا۔ اپ گریڈ کے بعد صارفین نے شکایت کی کہ ان کی ڈیوائسز اچانگ شٹ ڈاؤن ہو رہی ہیں۔ ایپل نے اس خرابی کو دور کرنے کے لیے جو اپ ڈیٹ جاری کیں، اس میں سی پی یو کی کارکردگی کو جان بوجھ کر کم کر دیا۔ مسئلہ پرانی بیٹریز کی وجہ سے سامنے آیا تھا۔ 2017 میں یہی مسئلہ آئی او ایس 11 کے وقت آئی فون 7 کے صارفین کو پیش آیا۔ اس وقت ایپل نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا کرتے رہے ہیں۔ ایپل نے صارفین کو 29 ڈالر کی بیٹری دے کر یہ مسئلہ حل کیا۔
سام سنگ کے ساتھ بھی گلیکسی نوٹ 4 کو اینڈروئیڈ 6 پر اپ ڈیٹ کرنے سے یہی مسئلہ ہوا۔ نوٹ 7 کی بار تو سام سنگ نے جان بوجھ کر ڈیوائسز کے سی پی یو کو محدود کیا۔
ایپل کے برعکس سام سنگ نے سی پی یو کی سپیڈ کم کرنے اعتراف نہیں کیا۔
عدالت میں صارفین کا موقف تھا کہ انہیں کمپنی نے اپ ڈیٹ کے نتیجے کے حوالے سے باخبر نہیں رکھا اور نہ ہی اپ ڈیٹ نہ کرنے یا پچھلے ورژن پر واپس جانے کا آپشن دیا۔ ایپل اور سام سنگ نے ایسا بیٹری کے کم خرچ ہونے کے لیے کیا تھا لیکن نئی بیٹری رکھنے والے صآرفین کی ڈیوائسز کے سی پی یو کی رفتار کو بھی محدود کر دیا گیا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry