Apple and Samsung will battle for control of the global tablet market

Apple And Samsung Will Battle For Control Of The Global Tablet Market

ایپل اور سامسنگ ٹیبلیٹ مارکیٹ میں ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی دوڑ میں

اس سال کی دوسری چوتھائی میں پوری دنیا میں ٹیبلیٹ شپمنٹ 61.42 ملین تک بڑھنے کی امید ہے۔یعنی پچھلے سال کے مقابلے میں اس میں 4.9 فیصد تک اضافہ ہوگا اور اس سال کے آغاز کی نسبت 30.9 فیصد اضافہ ہوگا۔حالیہ چوتھائی میں 13.5 ملین ایپل آئی پیڈ ز کی شپمنٹ ہوگی جبکہ 24.62 ملین دوسرے آئی پیڈز کی۔
یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ اس دوران ایپل 22 فیصد ٹیبلیٹس کی شپمنٹ کرے گا جبکہ سامسنگ 20 فیصد ۔

اسوس 6.3 فیصد، لینوو 6.1 فیصد، ایسر 1.7 فیصد۔

(جاری ہے)

دوسری چوتھائی میں فروخت ہونے والے ٹیبلیٹس میں سے 58.9 فیصد اینڈارئیڈ پر چلتے ہیں جبکہ 35.4 فیصد آئی پیڈز ۔ 5.7 فیصد ونڈوزموبائل ٹیبلیٹ فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
دوسری چوتھائی میں 7 انچ اور 10 انچ سے 10.9 انچ کے سائز کے ٹیبلیٹس چھائے رہیں گے۔7.9 انچ سکرین والے ٹیبلیٹس اس چوتھائی میں 15.4 فیصد تک مارکیٹ میں بھیجے جائیں گے۔ اپریل سے جون تک18.4 فیصد تک 8 انچ سے 8.9 والی ٹیبلیٹس مارکیٹ میں آئیں گے۔جبکہ 9.0 سے 9.9 والے ٹیبلیٹس 20.7 فیصد تک مارکیٹ میں آئیں گے۔ جون تک 11 انچ سکرین والے ٹیبلیٹس 2.1 فیصد تک مارکیٹ میں ا ٓئیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-01

More Technology Articles