Apple announced iOS 12

Apple Announced IOS 12

ایپل نے آئی او ایس 12 کا اعلان کر دیا، سب ڈیوائسز پر اپ ڈیٹ ہو گا

ایپل نے سالانہ ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی میں نئے آئی او ایس 12 کا اعلان کر دیا ہے۔ایپل اس نئی اپ ڈیٹ کو اس خزاں میں جاری کرے گا۔ آئی او ایس اُن تمام ڈیوائس پر اپ ڈیٹ ہوسکے گا جو اس وقت آئی او ایس 11 پر چل رہی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آئی فون 5 ایس اور اس کے بعد والے تمام فونز اور 2013 کے بعد جاری ہونے والے آئی پیڈز پر آئی او ایس 12 اپ ڈیٹ ہو سکے گی۔
اس اپ ڈیٹ میں ایپل نے کارکردگی کی طرف زیادہ توجہ دی ہے۔

آئی او ایس 12 پچھلے ورژن آئی او ایس 11 سے زیادہ تیز رفتار ہے۔ یہ ایپلی کیشن لانچ میں 40 فیصد، کیمرے کے معاملے میں 70فیصد اور کی بورڈ میں 50 فیصد تیز رفتار ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس میں تیز رفتاری کے حوالے سے کئی بہتریاں کی گئی ہیں۔
ایپل نے آئی او ایس 12 میں AR Kit 2 اور 3D گرافکس کے لیے نیا فائل فارمیٹ USDZ متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اوپن سورس فارمیٹ ہے اورتمام آئی او ایس ایپس اسے سپورٹ کریں گی۔

ایڈوبی بھی اپنے Creative Cloud سوئٹ میں USDZ کی سپورٹ شامل کرے گا۔
نئی اے آر کٹ میں شیئرنگ کے تجربے پر فوکس کیا گیا ہے، جس سے بہت سے افراد ایک ہی ورچوئل اینوائرمنٹ میں شیئرنگ کر سکیں گے۔ نیا کانٹنٹ تخلیق کرنا، گیم کھیلنا یا اپنی تخلیق کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا اب کافی آسان ہوگا۔
آئی او ایس 12 میں تصاویر کے لیے بہتر فیچر شامل کیے گئے ہیں، جیسے Search Suggestions کے ساتھ سرچ کرنا۔
آپ ایکوٹیٹی، ایونٹس، لوکیشن، تعطیلات اور آئٹمز کے حساب سے شیئر کر سکتے ہیں۔ بظاہر اب آپ ہرطرح سے سرچ کر سکتے ہیں۔ اب وسیع اصطلاحات جیسے میوزیم اورآفس وغیرہ سے بھی سرچ کر سکتے ہیں۔
فوٹوز ایپ میں صارفین کے لیے اضافی For You ٹیب بھی شامل کی گئی ہے۔ یہاں آپ خودکار طریقے سے جنریٹ کیے ہوئے البمزاور Suggestions for effects وغیرہ دیکھ سکتے ہیں۔

آئی او ایس میں Siri کے لیے بھی نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔یہ نیا فیچر شارٹ کٹ بنانے کا ہے۔ اب آپ چابیاں ڈھونڈنے، کافی آرڈر کرنے، ٹیبل مخصوص کرانے اور یاد دہائیوں جیسے ایکشنز کا شارٹ کٹ بنا سکتے ہیں۔ اس میں ایک نئی شارٹ کٹ ایپ بھی ہے، جو بہت سی ایپس کے شارٹ کٹ بنانے میں مدد دیتی ہے۔ سری ان شارٹ کٹس کو تجاویز کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

آئی او ایس 12 میں نیوز ایپ کو براؤز سیکشن سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جہاں آپ مختلف موضوعات تلاش کر سکتے ہیں۔ Stocks ایپ میں بھی نیوز شامل کی گئی ہیں اور یہ آئی پیڈ کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔
iBooks کے لیے نیا ڈیزائن بنایا گیا ہے۔ اب یہ آڈیو بکس کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔اسے اب Apple Books کا نام دیاگیا ہے۔بک سٹور اب ایپل بکس کا حصہ ہو گا۔
Car Play میں تھرڈ پارٹی نیوی گیشن ایپس کی سپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔
یعنی اگر آپ ایپل میپس کو پسند نہیں کرتے تو اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔
ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ اب آپ کو رات کو پریشان نہیں کرے گا یعنی رات کو یہ آپ کی لاک سکرین پر غیر ضروری نوٹی فیکیش نہیں دکھائے گا۔ کنٹرول سنٹر سے اب ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ کو ایکٹیویٹ کرنا بھی آسان ہوگیا ہے۔
آئی او ایس 12 میں ایپس اور موضوعات کے لیے گروپ نوٹی فیکیشن کا فیچر بھی ہے۔

نیا آئی او ایس آپ کو اپنی ڈیوائس کے استعمال کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ دے گا۔ اس رپورٹ میں نوٹی فیکیشن، مختلف ایپس میں گزارے گئے وقت اور دوسری بہت سی تفصیلات ہونگی۔ آئی او ایس 12 میں آپ مختلف ایپس کے استعمال کے لیے وقت بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔ یعنی اگر آپ فیس بک کے لیے 1 گھنٹے کا وقت سیٹ کرتے ہیں تو ایک گھنٹے بعد ایپ بند ہو جائےگی۔

Allowances اور ڈاؤن ٹائمز کے ساتھ آپ ایپ کو زیادہ بہتر طور پر کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے بچوں کی iDevices کے استعمال کو محدود کر سکتے ہیں۔
آئی او ایس 12 میں میسج ایپ کو چار نئے Animojis سے بہتر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں زبان کی حرکت کی شناخت کا فیچر بھی ہے۔ آئی فون ٹین اب صارفین کی زبان کی حرکت کی شناخت بھی کر سکتا ہے۔Animojis میں ایک اور اپ ڈیٹ Memojisکی ہے۔
یہ آر پی جی کیریکٹر کی طرح ہے، جس میں ہر طرح سےتبدیلی کی جاسکتی ہے۔
آئی او ایس میں ایک اور بڑی تبدیلی گروپ فیس ٹائم کی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد اب آپ 32افراد کے ساتھ فیس ٹائم کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کو میسیجز سے بھی مربوط کر دیا گیا ہے۔ میسج ایپ سے بھی آپ پوری گروپ چیٹ کو ڈائل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین پہلے سے جاری گروپ فیس ٹائم چیٹ کو کسی بھی وقت جوائن کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-04

More Technology Articles