Apple announces March 21 event

Apple Announces March 21 Event

ایپل21 مارچ کو نئی ڈیوائسز لانچ کرنے والا ہے

ایپل نے بہار میں ہونے والی تقریب کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔یہ تقریب 21 مارچ ہو گی۔ اس سے پہلے افواہوں میں بھی اس تقریب کی تاریخ 15 یا 22مارچ بتائی جارہی تھی۔
ایپل نے اس تقریب کے جو دعوت نامے جاری کیے ہیں، اُن سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ایپل اس تقریب میں کون سی ڈیوائسز متعارف کرانے والا ہے۔ ایپل کی روایت ہے کہ وہ اپنی تقریبات کے مبہم سے دعوت نامے جاری کرتا ہے۔


اندازہ ہے کہ اس تقریب میں ایپل 4 انچ کا آئی فون اور 9.7 انچ کا آئی پیڈ پرو متعارف کرا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

4انچ فون کا نام شاید آئی فون 5 ایس سی (iPhone SE یا iPhone 5se) ہو سکتا ہے، یہ فون دیکھنے میں 2013 میں لانچ کیے گئے آئی فون 5 ایس کی طرح کا ہو سکتا ہے۔4 انچ کے متوقع آئی فون ایس ای میں اے 9 چپ ہو سکتی ہےجبکہ کیمرہ سسٹم آئی فون 6 کا ہوسکتا ہے۔اس سیٹ میں این ایف سی اور ایپل پے کی سپورٹ بھی ہوگی۔


رپورٹس کے مطابق 9.7 انچ ایپل ٹیبلٹ میں سے ائیر برانڈ ختم دیا گیا ہے ، اس کی بجائے اسے 12.9 انچ آئی پیڈ پرو کے چھوٹے ورژن کے طور پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
9.7 انچ ڈیوائس میں سمارٹ کنکٹر، کواڈ سپیکرز ہونگے، اس کے علاوہ یہ پہلا ایپل ٹیبلٹ ہو سکتا ہے جس میں مین کیمرے کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-11

More Technology Articles