Apple announces watchOS 6 and tvOS 13

Apple Announces WatchOS 6 And TvOS 13

ایپل نے واچ او ایس 6 اور ٹی وی او ایس 13 کا اعلان کر دیا

ایپل نے اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں  واچ او ایس اور ٹی  وی او ایس کے نئے ورژن متعارف کرائے ہیں۔جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

ایپل واچ او ایس 6
ایپل واچ او ایس 6 (Apple watchOS 6) اس سال خزاں میں تمام مطابقت رکھنے والی ڈیوائسز کے لیے جاری کیا جائے گا۔اس میں پہلی چیز جو آپ کو نظر آئے گی وہ بہت سے نئے واچ فیسز ہونگے۔اس میں  نیا ڈیجیٹل کلاک، کیلفورنیا سٹائل فیس اور دوسرے کئی فیچر ہونگے۔
آپ انہیں کسٹومائز بھی کر سکیں گے۔
ایپل واچ او ایس  6 میں نئی ایپس بھی متعارف کرارہا ہے۔ یہ ایپس آڈیو بکس، وائس میموز اور ٹپس آپشن کے ساتھ کیلکولیٹر ہے۔
نئے واچ او ایس میں ایپل نے واچ کے لیے الگ سے ایپ ڈویلپ کرنے کی سہولت دے دی ہے۔ اس کا مطلب  ہے کہ اب ان ایپس کو چلانے کےلیے آئی فون میں دوسری ایپ نہیں چلانی پڑے گی۔

(جاری ہے)

ان ایپس  کو ایپ سٹور کے خصوصی ورژن کے ذریعے  استعمال کیا جا سکے گا۔

ایپ سٹور کا  یہ ورژن واچ او ایس 6 کے ساتھ ہی جاری کیا جائے گا۔اس کے علاوہ نئی اے پی آئیز بھی ڈویلپر ز  کے لیے دستیاب ہونگی۔مثال کے طور پر سٹریمنگ آڈیو اے پی آئی  سے ایپل واچ ایپس آڈیو کو وائرلیس ہیڈفونز پر سٹریم کر سکیں گی اور اس کے لیے آئی فونز کی ضرورت نہیں ہوگی۔
واچ او ایس میں صحت  کے فنکشنز کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔اس میں ایکٹیویٹی ایپ سے ایکٹیویٹی ٹرینڈ بھی دستیاب ہے۔
اس میں ایک نیا آپشن ہیرنگ ایڈ کا ہے۔ اس سے صارفین پُرشور ماحول میں مائیکروفون کے ذریعے سُن سکیں گے۔یہ فیچر براہ راست آواز کا تجزیہ کرے گا اور کچھ بھی ایپل  واچ میں محفوظ نہیں ہوگا۔ ایپل واچ اور آئی فون میں ہیلتھ ایپ  میں سائیکل ٹریکنگ کا آپشن بھی جلد ہی پیش کر دیا جائے گا۔

ٹی وی او ایس 13
ایپل واچ او ایس 13 (tvOS 13) بھی اس خزاں میں سامنے آئے گا۔
اس میں چند اہم اپ ڈیٹس شامل کی گئی ہیں۔
اس میں لائیو پریویو کے ساتھ بالکل نئی ہوم سکرین ہے۔ ٹی وی او ایس 13 میں آخر کار ملٹی یوزر سپورٹ بھی شامل کر دی گئی ہے۔ یہ ایپل میوزک میں آزادانہ کام کرے گی۔
ٹی وی او ایس میں گیمنگ بھی تبدیل ہو گئی ہے۔ ٹی وی او ایس میں ایکس باکس ون اور پلے سٹیشن 4 کنٹرولر کی سپورٹ ہوگی۔ یہ دونوں کنٹرولر اس سے کنکٹ ہو سکیں گے۔
اس کے علاوہ ایپل اس سال کے آخر میں ویڈیو سٹریمنگ سروس بھی پیش کر رہا ہے۔ ایپل نے اس سٹریمنگ سروس کے پہلے شو For All Mankind کا ٹریلر بھی جاری کر دیا ہے۔
Apple announces watchOS 6 and tvOS 13
تاریخ اشاعت: 2019-06-09

More Technology Articles