Apple Buys Beats Electronics

Apple Buys Beats Electronics

‫ایپل نے معروف ہیڈ‌فون کمپنی "بیٹس Beats آڈیو" خرید لی

امریکی موبائل فون کمپنی ایپل نے ہیڈ فون بنانے اور موسیقی کی سٹریمنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی بِیٹس الیکٹرونکس کو خریدنے کی تصدیق کی ہے،اس سودے کی مالیت تین ارب امریکی ڈالر ہے جسے ایپل کی تاریخ میں مہنگی ترین خریداری سمجھا جاتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سمجھوتے کے تحت بیٹس کے شریک بانی جمی آؤین اور ڈکٹر ڈری بھی ایپل میں چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایپل کے سربراہ ٹم کوک نے کہا کہ اس خریداری سے ان کو کمپنی کو ’دنیا میں موسیقی کے سب سے منفرد آلات بنانے اور سروس مہیا کرنے کو جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔‘ایپل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ابتدائی طور اس خریداری کے لیے 2.6 ارب امریکی ڈالر ادا کرے گی جبکہ تقریباً 400 ملین ڈالر بعد میں ادا کیے جائیں گے

۔بیٹس کمپنی کے بانی میوزک پروڈیوسر جمی آئیوین اور ہپ ہاپ سٹار ڈاکٹر ڈرے ہیں اور اب تک اسے ہیڈ فونز بنانے کے سلسلے میں جانا جاتا تھا لیکن اس سال کے آغاز میں کمپنی نے میوزک سٹریمنگ سروس شروع کی تھی۔تاہم ایپل کی پہلے ہی آئی ٹیونز سٹور کی شکل میں سٹریمنگ سروس موجود ہے اور گذشتہ سال انھوں نے آئی ریڈیو متعارف کروایا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-29

More Technology Articles