Apple celebrates World Emoji Day with new emoji

Apple Celebrates World Emoji Day With New Emoji

ورلڈ ایموجی ڈے پر ایپل نے نئے ایموجیز متعارف کرا دئیے

بعض دفعہ الفاظ ہمارے جذبات کا ایسا اظہار نہیں کر سکتے جیسے ایک ایموجی سے کیا جا سکتا ہے۔اسی لیے ہر روز نت نئے ایموجیز سامنے آتے رہتےہیں۔ اب ورلڈ ایموجی ڈے پر ایپل نے نئے ایموجی متعارف کرائے ہیں۔ یہ ایموجی اس سال کے آخر میں لانچ کیے جائیں گے۔ستمبر میں یہ ایموجیز آئی او ایس، میک او ایس اور ٹی وی او ایس کے لیے دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)


ایپل کے متعارف کرائے گئے ایموجیز یونی کوڈ 10.0 معیارات کے حامل ہیں۔

ایپل نے ایک درجن سے زیادہ ایموجیز متعارف کرائے ہیں۔ اس بار ایپل نے سکارف پہنی ہوئی عورت ،داڑھی والے شخص، چراغ کے جن، زومبی اور سینڈوچ کا ایموجی بھی متعارف کرایا ہے۔
ایموجی اور ٹیکسٹ کیریکٹر کے معیارات طے کرنے والے غیر تجارتی گروپ ، یونی کوڈ کنسورشیم، نے اس سال ایپل کے 69 نئے سمبل منظور کیے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-17

More Technology Articles