APPLE CEO TIM COOK CAUGHT ON WRONG FOOT OVER FAKE COVER

APPLE CEO TIM COOK CAUGHT ON WRONG FOOT OVER FAKE COVER

ایپل کے سی ای او ٹم کک بھارت میں بے وقوف بن گئے

بھارت کے دورے پر آئے ٹم کک نے جب جمعے کو گیلریا مارکیٹ ، گرگاؤں میں ایپل کے ریٹیل سٹور کا دورہ کیا تو سٹور میں نقلی مصنوعات دیکھ کر حیران رہ گئے۔جیسے ہی ٹم کک نے اس کی وضاحت طلب کی ایپل انڈیا اور سٹور پر موجود عملہ پریشان ہوگیا۔ ایپل انڈیا اور سٹور پر موجود عملے نے اس وقت سکون کا سانس لیا جب فیروزی رنگ کا آئی فون کور اصل ثابت ہوا۔ ٹم کک اسے رنگ اور پیکیج کی وجہ سے نقل سمجھ بیٹھے تھے، کیونکہ امریکا اور دوسری مارکیٹوں میں آئی فون کے کور کا رنگ دوسرا ہوتا ہے۔

ایپل کے حکام نے بھارت میں پیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق نہیں کی ۔
ٹم کک منگل کو بھارت میں آئے تھے۔ بھارت آنے کے بعد انہوں نے کمپنی کے آپریشن کو دیکھا، بھارت کے سٹارت اپ کلچر کو دیکھا، ایپ ڈویلپرز سے ملاقات کی اور فلم انڈسٹری کے لوگوں سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کو کان پور میں ہونے والا ٹی 20 کرکٹ میچ بھی دیکھا۔
جمعے کو ٹم کک بھارتی ائیر ٹیل کے حکام سے ملے، انہوں نے ایک فوڈ سٹارٹ اپ زوماٹو کے آفس کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے بھارتی ائیر ٹیل کے سنیل میتل سے بھی ملاقات کی۔
ہفتے کو ٹم کک کی ملاقات بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی طے ہے، جہاں وہ اپنی کمپنی کے منصوبوں کے بارے میں بتائیں گے۔ ایپل کی طرف سے بھارت میں آئی فون کی تیاری کے بارے میں ابھی شاید کوئی اعلان سامنے نہ آئے۔ایپل ابھی بھارت کو پریمیم ڈیوائس کے معاملے میں مناسب مارکیٹ نہیں سمجھتا۔
ایپل کے سی ای او ٹم کک پہلے ہی بھارت کو ایپل کے لیے اگلا چین قرار دے چکے ہیں۔ اُن کا خیال ہے کہ آنے والے سالوں میں کمپنی بھارت پر بہت زیادہ فوکس کرے گی۔ ٹم کک بھارت میں 4 جی نیٹ ورکس کی ترقی سے بھی خوش ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-21

More Technology Articles