APPLE CLAIMS 1 BILLION ACTIVE DEVICES WORLDWIDE

APPLE CLAIMS 1 BILLION ACTIVE DEVICES WORLDWIDE

ساری دنیا میں ایپل کی فعال ڈیوائسز کی تعداد 1 ارب ہوگئی

اپنے سہ ماہی منافع(تفصیلات اس صفحے پر) کے بارے میں بتاتےہوئے ایپل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس وقت پوری دنیا میں اس کی فعال ڈیوائسز کی تعداد 1 ارب ہوگئی ہے۔ ایپل کے مطابق یہ تمام ڈیوائس لوگوں کے استعمال میں ہیں اور ان میں ایپل کی تمام ڈیوائسز جیسے آئی فونز، آئی پیڈ، میکس، ایپل واچ، ایپل ٹی وی اور دیگر بہت سی ڈیوائسز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایپل کے سی ای او، ٹم کک، کا کہنا ہے کہ ان ایک ارب ڈیوائسز نے پچھلے تین ماہ میں ایپل سروسز کو استعمال بھی کیا ہے۔
پچھلے سال ایپل نے ایک اہم سنگ میل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ایک ارب ڈیوائسز فروخت کر چکا ہے۔اب ایک سال بعد ایپل نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے کہ اس کی فعال ڈیوائسز کی تعداد ایک ارب تک جا پہنچی ہے۔
اس خبر کا حوالہ

تاریخ اشاعت: 2016-01-27

More Technology Articles