Apple customers report devices crashing on iOS 9 update

Apple Customers Report Devices Crashing On IOS 9 Update

ایپل آئی او ایس9 کی خرابیاں سامنے آ گئیں

ایپل کے بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ آئی ایس ایس 9 اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اُن کی ڈیوائس کریش ہو رہی ہیں۔ ہزاروں صارفین نے ٹوئیٹر اور دوسرےشوشل میڈیا پر دو خرابیوں کا ذکر کیا ہے۔ صارفین کا کہناہے کہ آئی فون اور آئی پیڈز کے پرانے ماڈلز کو خاص طور پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مشکل کا سامنا ہے۔
ایک صارف نے بتایا کہ یہ زحمت سے بھی بڑھ کر ہے کہ آپ ایک دن تک اپنا فون استعمال نہ کر سکیں۔

اس کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی تعلیم کے لیے سکول میں زبان کی ایپلی کیشنز اور ڈکشنریاں وغیرہ استعمال کرنی ہوتی ہیں،جو میں نہیں کر سکی۔
ایک اور صارف نے بتایا کہ اس نے 3 گھنٹے ایپل سٹور میں گذارے اس کے بعد اسے کہا گیا کہ وہ اپنے فون کو دوبارہ فیکٹری سیٹنگ پر واپس لے جائے یا ایسے ڈیٹا کو کھونے کا نقصان برداشت کرے جو بیک اپ نہیں کیا گیا یا پھر انتظار کرے کہ ایپل کے ٹیکنیشن کب نئی اپ ڈیٹ جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

ایپل سٹور کی انتظامیہ نے بتایا کہ انہیں اس خرابی کا معلوم تھا اور ان کے انجینئر دن رات ایک کر کے اس پر کام کر رہے ہیں تاہم وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ مسئلہ کب حل ہوگا۔ صارف زوری کا کہنا ہے کہ اس ساری کاروائی میں میرا آدھا دن ضائع ہوگیا جبکہ کمپنی کو ابھی تک اس بات پر فخر ہے کہ وہ خرابیوں سے پاک ہے۔
خرابی کے حوالے سے سان فرانسسکو میں ایپل کے ہیڈ کوارٹر نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔سڈنی میں ایپل کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
اتنی مشکلات کے باوجود بھی اب تک 16 فیصد صارفین آئی او ایس پر اپ ڈیٹ کر چکے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-19

More Technology Articles