Apple employees hear confidential conversations via Siri
ایپل کے ملازمین سری سے کی جانے والی گفتگو سن سکتےہیں
گارڈین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایپل کے کچھ ملازمین صارفین کی سری سے کی جانے والی گفتگو کو سروس کی بہتری کے لیے سنتے ہیں۔ ایپل کے ملازمین پتا چلاتے ہیں کہ سری کی سروس جان بوجھ کر ایکٹیویٹ کی گئی تھی یا یہ حادثاتی طور پر ایکٹیویٹ ہوئی ہے۔ ملازمین دیکھتے ہیں کہ سری نے جو جواب دیا ہے کیا وہ واقعی سوال سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔
تاہم برطانوی اخبار کے ذرائع کے مطابق اس طرح ایپل کے ملازمین صارفین کی انتہائی نجی اور حساس گفتگو بھی سن لیتے ہیں ۔
(جاری ہے)
ایپل کی حساس گفتگو کی حادثاتی ریکارڈنگ سے نپٹنے کے بارے میں بارے میں کوئی پالیسی نہیں ہے۔
گارڈین کی یہ سٹوری سامنے آنے سے چند دن پہلے ہی گوگل کے بارے میں بھی ایسی ہی سٹوری سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ گوگل نے کچھ کمپنیوں کو ہائر کیا ہوا ہے جو گوگل ہوم سپیکر کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کرتی ہیں۔ اس کا مقصد بھی سروس کے معیار کو بہتر بنانا بتایا گیا تھا۔
ایپل نے اس خبر کے ردعمل میں بتایا ہے کہ وہ ہر صارف کی سری سے گفتگو کو ریکارڈ نہیں کرتے بلکہ چند بار ہی ایسا کیا جاتا ہے، جس کے بعد اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ایپل کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کی پرائیویسی پر اثر نہیں پڑتا کیونکہ ان کے ملازمین صارفین کی شناخت نہیں کر سکتے۔ تاہم گارڈین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کو سن کر صارفین کی شناخت یا لوکیشن کے بارے میں آرام سے پتا لگایا جا سکتا ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry